16 جولائی 2013 - 19:30
بحرین میں سیاسی قیدیوں پر جارحیت کی مذمت

بحرین کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا: بحرین واحد ایسا ملک ہے جس میں قیدیوں پر جارحیت کرنے اور انہیں طرح طرح کے شکنجے دینے میں بیرونی ممالک کے تجربات اور ان کی روش پر عمل ہوتا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے انسانی حقوق کمیشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین واحد ایسا ملک ہے جس کی ستمگر حکومت اس ملک کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کو طرح طرح سے شکنجے دینے میں دیگر ممالک کے تجربات اور ممنوعہ اسلحے کا استعمال کرتی ہے جبکہ بحرین کے مظلوم عوام صرف اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بحرین کے اس کمیشن نے جیل میں خواتین کی تفتیش کے وقت انہیں برہنہ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اقدام کو آل خلیفہ کے مزدوروں کا بدترین اقدام قرار دے کر کہا: یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بحرینی عہدہ داروں کے نزدیک اس ملک کے عوام کی کوئی وقعت اور قیمت نہیں ہے ان کی توہین کوئی معنی نہیں رکھتی۔اس بیان میں تاکید کی گئی ہے: بحرین ان ممالک کا حصہ ہے جن میں انسانی حقوق کا کوئی معیار نہیں ہے۔ بحرین ایک طرف سے عام افکارکو دھوکے میں ڈالنے کے لیے حقوق بشر سے متعلق منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کرتا ہے اور خود کو حقوق بشر کا مدافع سمجھتا ہے اور دوسری طرف بڑے پیمانے پر انسانوں کے حقوق پامال کرتا ہے۔اس بیان میں آیا ہے: بحرین میں حقوق انسانی کی درد ناک حالت اور ان کی پامالی بحرینی حکومت کے اس دعوے کے جھوٹا ہونے کا کھلا ثبوت ہے جو وہ انسانی حقوق کی رعایت کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲