ابنا: سعودي عرب کے شہر البريدہ ميں بڑي تعداد ميں خواتين نے آل سعود کے خلاف مظاہرہ کيا –مظاہرہ کرنے والي خواتين نے خاتون قيديوں کے ساتھ يک جہتي کا اعلان کيا اور آل سعود کي مذمت ميں نعرے لگائے-مظاہرہ کرنے والي خواتين نے خاتون قيديوں بالخصوص ہليت القصير کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا جنہيں سعودي عرب کي ايک نمائشي عدالت نے پندرہ سال قيد کي سزا سنائي ہے -سعودي عرب کي عدالت نے ايسي حالت ميں ہليت القصير کو پندرہ سال قيد کي سزا سنائي ہے کہ جب کسي بھي وکيل کو ان کے دفاع کے لئے عدالت ميں آنے کي اجازت نہيں دي گئي تھي -سعودي عرب کي نمائشي عدالت نے اسي طرح جمعےکے روز دو شيعہ مسلمانوں کو الشرقيہ صوبے ميں مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں آٹھ سال اور نو سال قيد کي سنائي ہے -
.......
/169