16 جولائی 2013 - 19:30
وائٹ ہاؤس، اسنوڈن کو روس سے نکالنے کا مطالبہ

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکہ کے قومی سلامتی کے ادارے کے جاسوسی راز فاش کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کو روس سے نکالنے اور مقدمہ چلانے کے لیے امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک جاسوس ہے اور ناراض سیاسی شخصیت نہیں ہے۔

ابنا: وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکہ کے قومی سلامتی کے ادارے کے جاسوسی راز فاش کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کو روس سے نکالنے اور مقدمہ چلانے کے لیے امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک جاسوس ہے اور ناراض سیاسی شخصیت نہیں ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے منگل کے روز دعوی کیا کہ ایڈورڈ اسنوڈن انسانی حقوق کا کارکن نہیں بلکہ ایک جاسوس ہے اور اس کے خلاف کارروائي ہونی چاہیے۔یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آيا ہے کہ جب ایک روسی وکیل نے منگل کے روز اعلان کیاتھا کہ اسنوڈن نے روس سے عارضی پناہ کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ امریکی جاسوسی اداروں کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا راز فاش کرنے والا ایڈورڈ اسنوڈن تئیس جون سے ماسکو ایئر پورٹ پر ہے اور سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲