ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ کل رات صوبہ پکتیکا کے احمدخیل علاقے میں امریکی فوج کے ایک ٹینک کو طالبان نے اپنے حملوں کا نشانہ بناکرتباہ کردیا ا س حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ ادھر نیٹو نے افغانستان میں ایک بیان میں کہا ہےکہ ایک غیر ملکی فوجی کل اس ملک کے مشرقی علاقے میں مارا گیاہے ۔ نیٹو نے اس بیان میں جائے وقوعہ اور ہلاک ہونے والے فوجی کی قومیت کے بارے میں کچھ نہيں بتایا ہے ۔ دوسری جانب مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ صوبۂ پکتیکا کے علاقے سرحوزی کے قریب بھی افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے ایک ٹینک پر طالبان نےحملہ کیا جس کے نتیجے ميں چار فوجی ہلاک ہوگئے ۔ مجاہد نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ آج صبح افغان انٹلی جنس کے 2 اہلکاروں کو طالبان نے صوبۂ ننگرہار میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ادھر افغان حکام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں 22 طالبان کے مارے جانے کی خبر دی ہے ۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے اعلان کیا کہ ہے کہ کل پکتیا اور غزنی صوبوں میں نیٹو کے جنگی طیاروں کے حملے میں بائیس طالبان مارے گئے ہیں اس رپورٹ کے مطابق طالبان کے 12 افراد صوبۂ پکتیا کے شہر زرمات میں اور دس دیگر صوبۂ غزنی کے خوگیانی علاقے میں ہلاک ہوئے ہیں......../169
15 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 441387
افعانستان میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔