13 جولائی 2013 - 19:30
شام میں دہشتگرد مفتی جمال الجم ہلاک

شام میں حکومت مخالف دہشت گردمفتی اوردہشت گردگروہ النصرہ سے تعلق رکھنے والےکئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ابنا: شام کے علاقےدرعاالبد میں دہشت گردوں کےمفتی محمد جمال الجم جو ابوالبراء کے نام سے معروف ہے شام کی فوج کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے کئی دہشت گرداور ان کے کمانڈروں کو شامی فوجیوں نےحلب میں ہلاک اوردو روز قبل الرقہ ہائی وے پر دھماکہ کرانے والے النصرہ دھشتگردوں کو جس میں کئی شامی باشندے جاں بحق ہوئے تھے گرفتارکر لیا ۔
مغربی اور عربی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کےاس اہم دہشت گردمفتی اور دوسرے دھشتگردوں کی ہلاکت سے شامی فوج کی مسلسل کامیابی اور امریکہ اور اس کے حامی عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی زبردست شکست اور ناکامی کی نشاندہی ہوتی ہے ۔

.......

/169