13 جولائی 2013 - 19:30
ایران، مغرب کی یکطرفہ پابندیاں اورمواقع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران نے، تھران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں سے حاصل ہونے والے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران نے، تھران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں سے حاصل ہونے والے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے ۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم رستم قاسمی نے آج ارنا کے ساتھ گفتگو میں ایران کے تیل و گیس کی صنعت پر پابندیوں کے اثرات پر مبنی مغرب کی جانب سے پیش کیئے جانے والے دعوؤں کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پابندیوں کا خیر مقدم نہیں کرتا ، لیکن پابندیاں عائد کرنے والوں کو یہ اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ ایران نے پابندیوں سے حاصل ہونے والے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے ۔ رستم قاسمی نے مزید کہا اسلامی جمہوریہ ایران ماضی میں تیل کی صنعت میں دوسروں سے وابستہ رہا ہے لیکن آج مغرب کی پابندیوں کے باوجود ، ایران تیل کی صنعت میں خود کفیل ہوچکا ہے ۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے مغرب کی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کے تیل کی برآمدات اور پیداوار کے تناسب میں کمی سے مربوط بعض دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا عائد کی جانے والی پابندیوں کے باوجود ایران میں تیل کی برآمدات اور پیداوار کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲