ابنا: وہائٹ ہاوس کے ترجمان جےکارنی نے کل روس کو متنبہ کیا کہ وہ اڈورڈ اسنوڈن کو سیاسی پناہ نہ دےاور اسے امریکہ کے حوالے کرے۔وہائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی کے کل کے بیان سے چند روز قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےکہاتھا کہ روس، اڈورڈ اسنوڈن کو امریکہ کے حوالے نہیں کرے گا کیونکہ اسنوڈن نے روسی سرزمین پر کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا ہے۔روسی صدر نےیہ بھی کہاتھا کہ روس اور امریکہ کے درمیان مجرمین کی تحویل کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اور اسنوڈن جہاں جانا چاہے جا سکتا ہے۔روس کے صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ امریکا نے روس سےاپنے قومی سیکیورٹی ایجنسی کے راز افشا کرنے والے سابق اہلکار ایڈورڈاسنوڈن کی حوالگی کا مطالبہ کیاہے۔حکومت کے بھیانک راز فاش کرنے والےسی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے کل جمعہ کے روزماسکو ایرپورٹ میں انسانی حقوق کے اعلی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں روس سے سیاسی پناہ کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ روس سے کسی اور ملک میں جانہیں سکتے۔واضح رہے کہ امریکی سی آئی اے کےسابق اہلکار اسنوڈن پرامریکہ نے خفیہ اور اہم راز فاش کرنے کا الزام عائد کیا ہےایڈورڈ اسنوڈن نے اخبارواشنگٹن پوسٹ اور گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسی، لوگوں کی ذاتی ویڈیوز، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، تصاویر اور ای میلز تک حاصل کر تی ہے۔
.....
/169