ابنا: مصرسے رائٹر کی رپورٹ کے مطابق صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی وزارت دفاع کے سامنے جمع ہیں اور وہ مرسی کی بحالی کیلئے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ فوج نے وزارت دفاع کی سیکیورٹی سخت کر کے صدارتی محل کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے دوسری جانب مرسی کے مخالفین کا پڑاو تحریراسکوائرمیں ہے اور مظاہرین مرسی کے خلاف اورعبوری حکومت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ اخوان المسلمین نے فوجی بغاوت کے خلاف کل جمعہ کو ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔ یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل مصر کی فوج نے اس ملک کے صدر محمد مرسی کو صدارت کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ مصرکے سابق صدر کی معزولی پرلبنانی روزنامے الاخبار نے سعودی عرب اور امریکہ کو مرسی کی سرنگونی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ادھر بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سعودی عرب، مصری پارٹیوں کے درمیان اختلافات ڈال کر سابق ڈکٹیٹر کے کارندوں کو برسر اقتدار لانا چاہتا ہے۔











