12 جولائی 2013 - 19:30
کالعدم تحریک طالبان کا شام میں اڈا قائم

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے شام میں اپنا اڈا قائم کرلیا ہے

ابنا: پرس ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق طالبان رہنما محمد امین نے ایک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی طالبان نے شام میں اپنا اڈا قائم کیا ہے۔یہ اڈا افغانستان کی لڑائی میں حصہ لینے والے عرب جنگجووٴں کی مدد سے قائم کیا گیا ہے۔
 عرب جنگجو شام میں جاری لڑائی میں حصہ لینے کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران جنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 12 ماہر شام گئے ہیں۔
حکومت پاکستان نے ان اطلاعات پر ردعمل دینے سے انکار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲