11 جولائی 2013 - 19:30
امریکہ اور اسرائیل، مصر میں بدامنی کے ذمہ دار

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے آمریکہ اور غاصب صہیونی حکومت کی پالیسی کو مصر میں بدامنی اور ہنگامہ آرائیوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے  آمریکہ اور غاصب صہیونی حکومت کی پالیسی کو مصر میں بدامنی اور ہنگامہ آرائیوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ڈاکٹر علاء الدین بروجردی نے آج نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود کے مصر میں بدامنی کا اصلی عامل صہیونی حکومت اور امریکہ کی پالیسیاں ہیں لیکن مصر اس حالات سے باہر نکل آئے گا اور اس ملک میں استحکام پیدا ہوگا۔ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے مصر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے ایران مواقف کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مصر کے حالیہ واقعات پر دلی افسوس ہے اور تھران اس ملک میں امن و استحکام کی مکمل بحالی کا خواہاں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲