اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کے شام میں نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے شہر حمص کے اکثر علاقے منجملہ ’’الخالدیہ‘‘ اور ’’باب ھود‘‘ کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے اور عنقریب سارے شہر کو ان کے ناپاک وجود سے پاک کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔حلب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے العود چوکی پر قبضہ کر کے دھشتگردوں کو محلہ الراشدین میں نشانہ بنایا ہے جبکہ اس کاروائی کے نتیجے میں دھشتگردوں کے متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ادھر ریف کے علاقے میں بھی مسلح افراد کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ شامی فوج کے ایک سپاہی نے العالم کے نمائندے سے گفتگو میں کہا: فوج مشرقی جوبر کے علاقے کو دھشتگردوں سے پاک کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور قابون اور برزہ کے علاقے تک ان کا پیچھا کیا ہے۔شامی فوج نے زبدین کے علاقے میں دھشتگردوں کے ایک بم بنانے والے ٹھکانے اور دیگر اسلحہ جات کے مراکز کو توپوں سے اڑا دیا ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ نے شام میں سرگرم دھشتگردوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اسلحہ فراہم کیا ہے اور عربی ممالک سے بھی انہیں بھاری مقدار میں اسلحہ وصول ہوا ہے اس کے باوجود شامی فوج دھشتگردوں کو ناکوں چنے چبوانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439630
شامی فوج شہر حمص میں اپنی کاروایاں جاری رکھتے ہوئے اس شہر کو دھشتگردوں کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عنقریب ہے۔