ابنا: واشنگٹن سے موصولہ خبروں کے مطابق بوسٹن بم دھماکوں کے ملزم جوہر سار نيف کو آج وفاقي عدالت کے روبر پيش کيا گيا تو اس کے چہرے پر ورم نماياں تھا جبکہ ہاتھ پر پلاسٹر چڑھا ہوا تھا-ملزم جوہر سار نيف نے عدالت کي جانب سے پڑھ کر سنائي جانے والے فرد جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے گناہ ہے- بوسٹن بم دھماکے ميں زخمي ہونے والوں کے علاوہ ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ بھي کمرہ عدالت ميں موجود تھے-ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت اسي سے ليکر سو کے قريب عيني شاہدين کے بيانات بھي قلمبند کرے گي جس ميں چار ماہ کا عرصہ درکار ہوگا-کيس کي اگلي سماعت تيئيس ستمبر کو ہوگي-جوہر سارنيف پر بوسٹن ميراتھين ريس کےدوران دھماکے کرنے کا الزام عائد کيا گيا جس ميں تين افراد ہلاک اور ڈھائي سے زيادہ زخمي ہوگئے تھے-ملزم کا بڑا بھائي جسے اس کيس کا اہم ملزم قرار ديا گيا ہے، پوليس کي کارروائي ميں ہلاک ہوگيا تھا-
.......
/169