ابنا: ریانووستی نیوز کے مطابق رافائيل رامیرز نے کہا ہے کہ امریکہ نے ونزوئيلا کے خلاف جاسوسی کرکے اس کی صنعت پٹرولیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ونیزوئيلا کے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ امریکہ ایک ایسا ملک ہےجو دوسروں پر اپنے قوانین مسلط کرکے دنیا کی حکمرانی کا دعوی کرتا ہے اور ایڈورڈ اسنوڈن نے امریکہ کے ان ہی مذموم عزائم سے پردہ اٹھایا ہے۔رامیرز نے ایڈورڈ اسنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ ونزوئيلا کے صدر نے کہا تھا کہ ان کا ملک اسنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کےلئےتیار ہے۔
.......
/169