8 جولائی 2013 - 19:30
زیاد بہاء الدین کو مصر کاعبوری وزیراعظم بنانے کا امکان

مصر میں زیاد بہاء الدین کو عبوری وزیراعظم اور محمد البرادعی کو نائب صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔

ابنا: مصر میں ماہر اقتصادیات زیاد بہاء الدین کو عبوری وزیراعظم اور محمد البرادعی کو نائب صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔مصر میں صدارتی ترجمان کے مطابق ماہر اقتصادیات زیاد بہاء الدین عبوری وزیراعظم کیلئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہیں وزیر اعظم بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق زیاد بہاء الدین نے کوئی فیصلہ کرنے کے لئے وقت مانگا ہے۔ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اصلاح پسند رہنما محمد البرادعی کو نائب صدر بنانے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے انہیں وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا لیکن سلفی وہابی جماعت نور نےان کے نام پر اعتراض کیا تھا۔ نور پارٹی ڈبل رول ادا کررہی ہے نور پارٹی سعودی عرب کے نظریات کی حامل ہے اور سعودی عرب کی موجودہ حکومت کو حمایت حاصل ہےجبکہ قطر کو اس سلسلے میں زبردست نکامی کا سامنا ہے کیونکہ قطر صدر مرسی کی حمایت کررہا تھا لیکن سعودی عرب کے بادشاہ نے مصر کے عبوری صدر کو مبارکباد پیش کرکے قطر کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملادیا ہے۔ حالیہ برسوں میں قطر عرب ممالک کے حالات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہاتھا لیکن سعودی عرب نے ایک ہی کروٹ میں قطر کو دیوار سے لگآ دیا ہے سعودی عرب مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کا حامی تھا جبکہ قطر مخالف تھا۔ بہر حال دونوں مالدار عرب ملک  امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے عرب قاوام کے ساتھ بازی کررہے ہیں۔

.....

/169