5 جولائی 2013 - 19:30
شامی فوج کو مزید کامیابیاں حاصل

امریکہ اور اس کے عرب پٹھووں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کےخلاف شام کی فوج کے کامیاب آپریشن جاری ہیں

ابنا: امریکہ اور اس کے عرب پٹھووں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کےخلاف شام کی فوج کے کامیاب آپریشن جاری ہیں۔شام کے ٹی وی کے مطابق فوج نے دمشق کے مضافات میں قابون، الجوبر اور حجیرہ کے علاقوں میں کامیاب آپریشن کرکے سیکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ ان آپریشنوں میں شام کی فوج نے بھاری مقدار میں صیہونی ساخت کے ہتھیار ضبط کئے ہیں۔ دوسری طرف  شام کی فوج نے زینبیہ کے قریبی علاقے حجیرہ میں بھی آپریشن شروع کیا ہے جس میں سو دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ حجیرہ کا علاقہ زینبیہ کے پاس ہے جس کی بنا پر اس کی اسٹراٹیجیک اہمیت ہے۔شام کی فوج نے شمالی صوبے حمص میں خالدیہ شہر میں کافی پیش قدمی کی ہے۔ ادھر جنوبی شہر درعا میں شام کی فوج نے دہشتگردوں کا بم بنانے کا کارخانہ تباہ کردیا ہے اس آپریشن میں پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ادھر ادلب شہر کے ضلع الدانا میں عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرکے بچوں پر دہشتگردوں کے جنسی تشدد کی مذمت کی۔ قابل ذکرہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ ،صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲