ابنا: سی بی آئی کی چارج شیٹ کے بعد بی جے پی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے خطاکاروں کو قانون اور انصاف کے سامنے جوابدہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے کے چیف راجناتھ سنگھ نے جہاں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عشرت جہاں کا اگر دہشت گرد گروپوں سے کوئی تعلق ہے تو اسے ظاہر کیا جائے، وہیں کانگریس نے بھی بی جے پی کے اس الزام پر برہمی کا اظہار کیا ہے کہ وہ سی بی آئی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔کانگریس نے بی جے پی کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی سے یہ سوال کیا جانا چاہيے کہ گجرات میں اس کی حکومت کس طرح پولس کا غلط استعمال کرکے بے قصوروں کیی جان لے رہی ہے۔ دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے سی بی آئی کی چارج شیٹ کی بنیاد پر کہا ہے کہ حیقیقت بہرحال حقیقت ہے اور خطاکاروں کو قانون کے سامنے جوابدہ بنایا جانا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی نے بدھ کو داخل چارج شیٹ میں واضح کیا ہےعشرت جہاں دہشگردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھی۔ سی بی آئي کی چارج شیٹ میں واضح ہونے کے بعد عشرت جہاں کے خاندان والوں نے عشرت جہاں کے قاتلوں کو سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔......./169
4 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437155
عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس میں سی بی آئی کے ذریعے چارچ شیٹ داخل کرنے کے بعد گانگریس اور بی جے پی میں تکرار تیز ہو گئی ہے۔