ابنا: لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے کہا ہے کہ وہ شخصی طور پر ان چار ایرانی سفارتکاروں کا پتہ لگانے کی کوشش کریں گے جن کا صیہونیوں کے ایجینٹوں نے اغوا کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے جمہرات کو بیروت میں ایرانی سفارت خانے میں اغوا شدہ سفارتکار کی اہلیہ اور صدر مملکت کی مشاور محسن موسوی سے ملاقات میں ایرانی سفارتکاروں کی گمشدگی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
عدنان منصور نے کہا کہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر اس مسئلہ کے حل کی پوری کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ چار جولائی 1982 کو لبنان کے دار الحکومت بیروت پر صیہونی حکومت کے حملے اور بیروت پر صیہونی افواج کے غیر قانونی قبضہ کے دوران صیہونیوں کے ایجینٹوں نے چار ایرانی سفارت کاروں کا اغوا کر لیا تھا اور آج تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔
.......
/169