3 جولائی 2013 - 19:30
يورپي ملک امريکہ کے غلام

بوليويا کے صدر ايوو مورالس نے يورپي ملکوں کو امريکہ کا غلام قرار ديا ہے-

ابنا: وطن واپس پہنچنے کے بعد اپنے ايک بيان ميں انہوں اپنے ہوائي جہاز کو بعض يورپي ملکوں کي فضائي حدود سے گزرنے کي اجازت نہ ديئے جانے پر کڑي نکتہ کرتے ہوئے کہا کہ يورپي ممالک امريکہ کے غلام ہيں-ايوو مورالس نے يہ بات زور ديکر کہي کہ يورپي ممالک امريکہ کے تسلط سے آزاد  ہوں، اور واشنگٹن سے خوف کھائے بغير اپني پاليسي وضع کريں-بوليويا کے صدر نے الزام لگايا کہ امريکہ نے يورپي ملکوں پر دباؤ ڈالاتھا کہ وہ ان کے طيارے کو اپني فضائي حدود سے گزرنے کي اجازت نہ ديں-واضح رہے کہ فرانس، پرتگال،  اسپين اور اٹلي نے بوليويا کے جمہوري صدر ايوو مورالس کے طيارے کو  ماسکو سے وطن واپسي کے دوران اپني فضائي حدود سےگزرنے کي اجازت نہيں دي تھي جس کے باعث ان کے طيارے کو آسٹريا ميں ہنگامي لينڈنگ کرنا پڑي تھي-......./169