ابنا: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے میں نیٹو کے فوجیوں کے لئے ایندھن لے جانے والے آئل ٹینکر پر طالبان کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے موصولہ رپورٹ کےمطابق آج صوبے بلوچستان کے علاقے خوزدر میں نیٹو کے آئل ٹینکر پر طالبان گروہ کے افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے ادھر پاکستان کے قبائیلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہماکے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہماری پشتو سرویس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائیلی علاقے شمالی وزیرستان کے مرکز میرانشاہ میں دتہ خیل کے علاقے میں پاکستان کی فوج کی چیک پوسٹ کے قریب کاربم دہماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دہماکے کے بعد حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرینگ کا تبادلہ ہوا ۔ جس میں بم رکھنے والا دھشتگرد بھی مارا گیا ، فائرینگ کے تبادلے میں پانچ سیکورٹی اہل کا بھی زخمی ہوگئے ۔......./169
3 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436985
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں نیٹو قافلے پر حملہ ہوا ہے اور قبائلی علاقے میں بھی ایک بم دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں مجموعی طور پر چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔