ابنا: کراچی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں آج پانچویں روز بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہےجس کے نتیجے میں اب تک 4افراد جان بحق ہوگئے ہیں جس کے سبب علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
کل بھی کراچی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب امریکی اور برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراچی اغوا کاری اور بھتہ وصولی کی سب سے بڑی صنعت بن رہا ہے۔ دنیا میں دہشت گردی کی بڑی وجہ کراچی کے وہ جرائم پیشہ گروہ ہیں جنہیں سیاسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ کراچی میں کاروبار ٹھپ ہو رہا ہے،بزنس مین سرمایہ کاری سے کترا رہے ہیں اور وہ اپنے خاندانوں کو ملک کے دیگر حصوں میں منتقل کر رہے ہیں۔ رواں برس کے ابتدائی ماہ میں14سو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، کراچی میں سالانہ کروڑوں ڈالر بھتے کی نظر ہو جاتا ہے۔کراچی میں50نو گو ایریاز ہیں جہاں پولیس بھی نہیں جا سکتی۔کراچی میں امن وامان کی بد تر صورت حال وزیر اعظم نواز شریف کے لئے کئی چیلنجز میں سے ایک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲