2 جولائی 2013 - 19:30
مشرف کے خلاف غداري کيس

پاکستان کي سپريم کورٹ نے ملک کے سابق صدر اور فوجي سربراہ پرويز مشرف کے خلاف آئين کي دفعہ چھے کے تحت مقدمے کي کاروائي مکمل کرنے کا حکم ديا ہے-

ابنا: اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق سپريم کورٹ نے حکومت پاکستان کو يہ حکم سابق صدر کے خلاف غداري  کا مقدمہ چلائے جانے سے متعلق درخواستوں کي سماعت مکمل کرنے کے بعد ديا ہے-
 
جسٹس جواد ايس خواجہ کي سربراہي ميں قائم سپريم کورٹ کا ايک رکني بينچ پرويز مشرف کے خلاف غداري کا مقدمہ چلائے جانے سے متعلق درخواستوں کي سماعت کر رہا ہے- 
 
پاکستاني ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ سپريم کورٹ نے سابق صدر پرويز مشرف کے خلاف غداري کا مقدمہ چلائے جانے سے متعلق تمام درواستيں آج نمٹادي ہيں-
 
پاکستان کے اٹارني جنرل منير اے ملک نے عدالت  کو يقين دھاني کرائي ہےکہ سابق صدر پرويز مشرف کے خلاف مقدمہ کي کاروائي جلد از جلد مکمل کرلي جائے گي تاہم انہوں نے مقدمے کي سماعت کے لئے خصوصي عدالت کے قيام کے بارے ميں لاعلمي کا اظہار کيا-
 
اس سے قبل ہونے والے سماعت کے دوران پاکستان کے ڈپٹي اٹارني جنرل نے عدالت کو بتايا تھا کہ سابق صدر کے خلاف مقدمہ کي سماعت کے لئے خصوصي عدالت قائم کي جائے گي-
 
سپريم کورٹ کے  جج جسٹس جواد ايس خواجہ نے اس موقع پر کہا کہ توقع ہے کہ اس معاملے ميں غير ضروري تاخير نہيں کي جائے گي- 
.......
/169