ابنا: اطلاعات کے مطابق شام کی فوج نے حمص میں دسیوں دہشتگردوں کوہلاک کرکے انہیں پسپائي پر مجبورکردیا ہے۔ شہر حمص کئي دنوں سے شام کی فوج کے محاصرے میں ہے جس سے دہشتگرد اور ان کے حامی شدید وحشت کا شکار ہوچکے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فضائيہ کے حملوں میں شمالی علاقے حلب، شمال مغربی شہر ادلب اور جنوبی شہر درعا میں دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سیکڑوں دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہوئي ہیں۔ شام کے انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ شمالی شہر حلب میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائياں جاری ہیں اور دہشتگرد پسپائي کرتے ہوئے شہریوں کے خلاف نہایت گھناؤنےجرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔ اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے مضافات میں بھی دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپيں جاری ہیں اور فوج مختلف محاذوں پر پیش قدمی کررہی ہے۔...../169
1 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436131
شام کی فوج مرکزی شہر حمص میں پیش قدمی کررہی ہے۔