1 جولائی 2013 - 19:30
سعودی عرب کی جیلوں میں بند خواتین کی رہائی کے لیے پرامن مظاہرے

سعودی عرب میں آل سعودی کی جیلوں میں سیاسی سرگرم افراد مخصوصا خواتین کی رہائی کے لیے پر امن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے شہر ’’ بریدہ‘‘ میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے اس ملک کے وزیر داخلہ محمد بن نائف کی طرف سے خواتین کو جیلوں میں بند کرنے کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ملک کے شہر جوف میں بھی مظاہرین نے آل سعود کی کال کوٹھریوں میں بند علماء اور خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے شہر قطیف میں سیکیورٹی دستوں کے عوام کے خلاف پرتشدد اقدامات کی مذمت کی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی ایک عدالت نے مشرقی علاقوں کے ۷ جوانوں کو ۵ سے ۱۰ سال تک جیل کی سزائیں سنائی ہیں۔
ان جوانوں پر یہ الزام عائد تھا کہ انہوں نے سوشل نٹ ورک فیس بک کے ذریعے لوگوں کو مظاہروں میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
ایچ آر ڈبلیو نے مزید تاکید کی ہے کہ یہ جوان قانونی حکم کی سنوائی سے ڈیڑھ سال پہلے بھی جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں۔
ہیومن راٹس واچ نے کہا ہے کہ فیس بک کے استعمال کی بنا پر ان جوانوں کو اتنی لمبی مدت جیل میں سزا دینے کا مطلب یہ ہے کہ سعودی عرب میں آزادی بیان نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲