ابنا: شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں آپریشن کرکے ایک سو سےزائد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج نے اسی طرح دمشق کے ریف القنیطرہ علاقے سے 25 دہشتگرودوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔دوسری جانب فوج نے شمال مشرقی علاقے ریف الرقۃ کو دہشتگردوں کے قبضے سے نکال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر حلب میں بھی شام کی فوج نے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ اسی طرح فوج کو حمص کے مختلف علاقوں میں بھی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ دوسرے علاقوں میں فوج کا آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے رپورٹ دی ہے کہ قطر نے شام کے باغیوں کو اینٹی ایرکرافٹ میزائیل فراہم کئے ہیں۔نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہےکہ اوباما انتظامیہ نے اپنے عرب اتحادیوں سے کہا تھا کہ شام کے باغیوں کو اینٹی ایرکرافٹ میزائل فراہم نہ کئےجائيں جو کندھے پر رکھ کر داغے جاسکتے ہیں کیونکہ یہ ہتھیار القاعدہ کے ہاتھ لگ سکتےہیں اور ان سے مسافر طیاروں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔اس اخبار کے مطابق قطر نے امریکہ کی یہ درخواست نہیں مانی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قطر نے شام کے دہشتگردوں کو اینٹی ایرکرافٹ میزائيل کے دوکھیپ فراہم کئےہیں۔ واضح رہے امریکہ نے ایسے عالم میں یہ ریاکارانہ دعوی کیا ہےجبکہ خود اس نے سی آئی اے کو شام کے دہشتگردوں کو مختلف ممالک سے ہتھیار فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔ امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر برژنسکی کے مطابق شام میں جاری بحران کا بنیادی سبب امریکہ ہی ہے۔...../169
30 جون 2013 - 19:30
News ID: 435735
دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور فوج نے ملک کے جنوبی علاقوں میں آپریشن کرکے ایک سو سے زائد دہشتگردوں کوہلاک کردیا ہے۔