26 جون 2013 - 19:30

آیت الله خاتمی نے اسلامی دنیا و انسانیت کے طرفداروں سے دنیا میں تشیع کے قتل عام کے خلاف متحد ہونے کی تاکید کی ہے اور کہا : اس وقت شیعہ و سنی اور وہ تمام لوگ جو انسان کے لئے ذمہ داری کا احساس کرتے ہیں وہ سب لوگ مل کر ان وحشی آدم کش کے مقابلہ میں محاذ قائم کریں ۔

ابنا: حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور و معروف استاد آیت الله سید احمد خاتمی نے رسا نیوز ایجنسی سے گفت و گو میں مصر کے شیعوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اظہار کیا : اسلامی دنیا چاہے شیعہ ہوں یا سنی سب لوگ ان ظالم و جنایت کاروں کے خلاف متحد ہوں کیونکہ وہ لوگ ایسے خائن ہیں جو کہ خود کو اسلام کے نام پر تعارف کراتے ہیں اور اسلامی اصول کی مخالفت کرتے ہیں ؛ اور دوسری طرف انسانی دنیا جو انسانیت کے لئے ذمہ داری کا احساس کرتے ہیں وہ ان وحشی انسانیت کے قاتل کے مقابلہ میں محاذ قائم کریں ۔انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ مصر میں شیعوں کے قتل کی تحریک کو موقت نہیں جانا ہے اور کہا : اسلامی دنیا میں تکفیریوں کے ظالم و جرائم کا یہ ایک نمونہ ہے ؛ ان ظالموں کی سفاکیت و بربریت شام ، بغداد اور پاکستان میں باقاعدہ بیان کر رہی ہے کہ ان جنایت کاروں کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ اسلامی دنیا میں آتش انگیزی و اختلاف پیدا کریں ۔حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور و معروف استاد نے اس تاکید کے ساتہ کہ شیعوں کا قتل عام سامراجی و استبدادی سازش کی بنا پر ہے بیان کیا : یہ بدبخت جاہل افراد و کم عقل سامراجی دنیا کے مقصد کی تکمیل میں مشغول ہیں یہ مجرم بعض وقت ان جانے میں تو اکثر جانتے ہوئے امریکا اور برطانیہ کے نوکر ہیں ۔آیت الله خاتمی نے وہابیوں کے خائن مفتی کو ان مجرموں سے زیادہ ظالم جانا ہے اور کہا : وہ لوگ تکفیری فتوی کے ذریعہ ان وحشی افراد کو قتل اور انسان کشی و مسلمان کشی پر ابھارتے ہیں ۔ ...../169