ابنا: کیون رڈ نے ایک دن پہلے پارٹی کی قیادت کے لیے ہونے والے انتخاب میں سابق وزیراعظم جولیا گیلارڈ کو شکست دی تھی۔اس شکست سے دلبرداشتہ جولیا گیلارڈ نے فوراً وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔خیال رہے کہ آسٹریلیا میں آئندہ ستمبر میں عام انتخابات ہونے والے ہیں اور مختلف جائزوں سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ انتخابات میں لیبر پارٹی کو شکست ہونے والی ہے۔آسٹریلین ووٹرز میں جولیا گيلارڈ کے مقابلے کیون رڈ زیادہ مقبول ہیں اور بعض حلقوں کا خيال ہے کہ کیون رڈ کی قیادت میں پارٹی انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔سنہ 2010 میں پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے جولیا گیلارڈ کے لیے یہ تیسرا امتحان تھا۔ اس سے پہلے انھوں نے سنہ 2010 میں اسی طرح کے پارٹی قیادت کے انتخاب میں کیون رڈ کو شکست دی تھی۔غور طلب ہے کہ گزشتہ تین برس سے کیون رڈ کے حامیوں نے جولیا گيلارڈ کے خلاف مہم چلا رکھی تھی اس لیے ان انتخابات میں کیون رڈ کے بدلہ لینے کی پوری توقع تھی۔حال ہی میں ہوئے ایک عام جائزے سے پتہ چلا تھا کہ اگر پارٹی جولیا گيلارڈ کی قیادت میں انتخاب لڑتی ہے تو کابینہ کے تین اہم وزراء اپنی سیٹ ہار سکتے ہیں۔...../169
26 جون 2013 - 19:30
News ID: 434281
آسٹریلیا میں لیبر پارٹی کے ایک ڈرامائی انتخاب میں پارٹی رہنما جولیا گیلارڈ کو باہر کا راستہ دکھا کر جمعرات کو کیون رڈ نے ملک کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا ہے۔