25 جون 2013 - 19:30
برازيل ميں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری

برازيل ميں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -

ابنا: برازيل کے مختلف شہروں سے ہمارے نمائندوں نے رپورٹ دي ہے کہ عوام سڑکوں پر موجود ہيں - بعض شہروں ميں مظاہرين اور پوليس کے درميان تصادم بھي ہوا ہے - اس کے ساتھ ہي  کم سے کم دو افراد کے مارے جانے کي بھي  خبر ہے - رپورٹوں ميں بتايا گيا ہےکہ مظاہرين نے گاڑيوں کے ٹائر جلاکے سڑکيں بند کردي ہيں اور پوليس سے  مقابلہ کيا ہے - شہر گوايانيا ميں  پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کي شيلنگ کي اور مظاہرين نے پوليس پر پتھراؤ کيا-  بلم نامي شہر ميں بھي پوليس اور مظاہرين کے درميان مقابلہ ہوا جہاں پوليس نے شيلنگ کے ساتھ ہي پلاسٹک کي گولياں بھي استعمال کيں - ادھر گوياس نامي شہر ميں مظاہرين کے ذريعے ايک ہائي وے کو بند کرنے کے لئے کھڑي کي جانے والي رکاوٹ سے ايک گاڑي کے ٹکرانے کے نتيجے ميں دو خواتين ہلاک ہوگئيں - پريس ٹي وي کے مطابق مظاہرين نے بدھ کو بھي برازيل اور يوروگوئے کا  فٹبال ميچ شروع ہونے  سے پہلے  مظاہرے کا اعلان کيا ہے - بين الاقوامي فٹبال فيڈريشن فيفا نے اعلان کيا ہےکہ برازيل اور يوروگوئے کا فٹبال ميچ پروگرام کے مطابق ہوگا جس کے لئے حفاظتي انتظامات بڑھا ديئے جائيں گے- برازيل کے حکام نے اعلان کيا ہے کہ ميناس گرائيس کے ميني راؤ اسٹيڈيم کي حفاظت کے لئے جہاں برازيل اور يوروگوئے کا فٹبال ميچ ہورہا ہے ، سيکورٹي اہلکاروں کي تعداد بڑھا کے چھے ہزار کردي گئي ہے -...../169