25 جون 2013 - 19:30
روس کا اسنوڈن کو امریکہ کے حوالے کرنے سے انکار

روس نے امريکہ کي نيشنل سيکورٹي ايجنسي کے سابق ايجنٹ کو واشنگٹن کے حوالے کرنے سے انکار کرديا ہے-

ابنا: روس کے صدر والادي مير پوتن سے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ امريکہ کي نيشنل سيکورٹي ايجنسي کے سابق ايجنٹ ايذورڈ اسنوڈن نے کوئي جرم نہيں کيا ہے لہذا انہيں کسي طور بھي امريکہ کے حوالے نہيں کيا جائے گا-صدر والادي مير پوتن نے کہا کہ اسنوڈن کيس کے حوالے سے امريکہ اور روس کے درميان حوالگي کا کوئي معاہدہ بھي موجود نہيں ہے-روسي صدر نے واضح کيا کہ اسنوڈن بدستور ماسکو کے بين الاقوامي ايئر پورٹ کے ٹرانزٹ لاونج ميں  موجود ہے-دوسري جانب وکي ليکس کے باني جوليان آسان نے کہا ہے کہ امريکہ نے اسنوڈن کا پاسپورٹ منسوخ کرديا ہے جس کي وجہ سے ہوسکتا ہے کہ ايڈورڈ اسنوڈن کو ہميشہ کے لئے ماسکو ميں قيام کرنا پڑے-ايڈورڈ اسنوڈن اتوار کے روز اکواڈور کي جانب سے فراہم کي جانے والي سفري دستاويزات کے ذريعے ہانگ کانگ سے ماسکو پہنچے تھے-جوليان آسان امريکي شہريوں کے ٹيلي فون اور ايميل ہيکنگ کا راز فاش کرنے والے ايڈورڈ اسنوڈن کو قانوني اور مالي سپورٹ فراہم کر رہے ہيں-کہا جارہا ہے کہ ايڈورڈ اسنوڈن نے اکواڈور سميت متعدد ملکوں سے پناہ کي درخواست کي ہے-اکوار ڈور کے صدر رافائل کورے آ نے کہا ہے کہ ان کا ملک امريکہ ميں سرکاري سطح پر انساني اور شہري حقوق کي خلاف ورزي کا راز فاش کرنے والے ايڈورڈ اسنوڈ کي پناہ کي درخواست پر غور کر رہا ہے-حکومت امريکہ نے لاتیني امريکہ سميت دنيا بھر کے ملکوں سے اپيل کي ہے وہ امريکي نيشنل سيکورٹي ايجنسي کے سابق ايجنٹ کو اپنے ہاں پناہ دينے سے گريز کريں....../169