25 جون 2013 - 19:30
صہیونی جیلوں میں ۷۱ فلسطینیوں کی شہادت

اسرائیل کی جیلوں میں تشدداور شکنجے دئیے جانے سے71 فلسطینی مسلمان شھید ہوئے ہیں۔

ابنا: فلسطینی قیدیو‎ں کے مطالعاتی مرکز کی آج کی رپورٹ میں جو 26جون تشدد کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے جاری ہوئی ہے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی شکنجے اب معمول کی بات بن گئی ہے اور اس قسم کی اذیت ناک شکنجوں سے اب تک71 فلسطینی قیدی شھید ہوئے ہیں۔فلسطینی قیدیو‎ں کی ریسرچ سینٹر کو اسرائیل کی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کے 900شکایات سے پتہ چلتا ہے کہ اس قسم کے شکنجے دیئے جانے والے اہلکاروں کو نہ قفقط اب تک سزا  نہیں ہوئی بلکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔ جس سے بخوبی نشاندہی ہوتی ہے کہ فلسطینی قیدیو‎ں کو شکنجے دئیے جانے میں اسرائیل کی عدلیہ اور سکیوریٹی کے ادارے آپس میں ملے ہوئے ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲