25 جون 2013 - 19:30
ایران کی طرف سے مصر میں قتل کئے گئے شیعوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ايران کي وزارت خارجہ نے مصر ميں شيعہ مسلمانوں کے قتل کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے مصري عوام سے باہمي اتحاد کو محفوظ رکھنے کي اپيل کي ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ايران کي وزارت خارجہ نے مصر ميں شيعہ مسلمانوں کے قتل کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے مصري عوام سے باہمي اتحاد کو محفوظ رکھنے کي اپيل کي ہے۔

وزارت خارجہ کے جاري کردہ بيان میں جامعہ اہلبيت مصر کے باني شیخ حسن شحاتہ اور تين ديگر شيعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کي مذمت کرتے ہوئے مصري عوام سے اپيل کي گئي ہے کہ وہ ہر ايسے اقدام سے گريز کريں جس ملک ميں مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درميان انتشار پھيلنے کا انديشہ ہو۔
اسلامی جمہوریہ ايران کي وزارت خارجہ کے بيان ميں اس اميد کا اظہار کيا گيا ہے کہ  مصر کے سمجھدار اور انقلابي عوام اپنے رہنماؤں کي مدد سے انقلاب اور قومي اتحاد کو محفوظ رکھتے ہوئے ماضي طرح اس بار بھي صيہوني سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
بيان ميں مصر کے عوام سے اپيل کي گئي ہے کہ وہ پوري ہشياري سے کام ليں اور مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درميان انتشار پھيلانے کي سازشوں کو مکمل طور سے ناکام بناديں۔
واضح رہے کہ تکفیری عناصر نے نہایت ہی سفاکی کے ساتھ شیخ حسن شحاتہ اور ان کے تین دیگر ساتھیوں کو شہیدکرنے بعد ان کی لاشوں کی اہانت کرکے دور یزیدی کی یاد اذہان میں تازہ کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲