ابنا: اختتامي بيان ميں کہا گيا ہے کہ کانفرنس کے دوران يہ کوشش کي گئ ہے کہ مہدوي تربيت کو پيش کرکے تھيوري کو عملي شکل دي جائے اور تربيت کے اسلوبوں اور طريقوں کو تلاش کرکے تربيتي ماڈلوں پر تبادلہ خيال کيا جائے- بيان ميں اسي طرح کہا گيا ہے کہ يہ کانفرنس شايد اس راہ کا آغاز ہو اور کچھ دانشوروں کو ، تربيتي اور اخلاقي ماڈل کي تشکيل پر مائل کرے کہ جس کي بنياد ، مسلمانوں ميں مہدويت پر ايمان ہو اور عصر غيبت ميں مسلمان اور مومنين ، ايسے راستوں کي تلاش ميں کامياب ہو جائيں جن ميں مہدويت پر يقين بنيادي عنصر ہو –تہران ميں منعقدہ اس سمينار کے بيان ميں اسي طرح مہدويت کے نہفتہ اثرات پر توجہ ، تربيت پر اس کے اثرات اور مہدويت ڈاکٹرين کے مفاہيم پر عمل در آمد اور دانشوروں کے درميان تبادلہ خيال پر زور ديا گيا ہے –مہدويت ڈاکٹرين پر نويں بين الاقوامي کانفرنس اتوار کي صبح تہران ميں شروع ہوا اور پير کي شام اختتام پزير ہو گيا _......./169
24 جون 2013 - 19:30
News ID: 433535
تہران ميں نويں عالمي مہدويت ڈاکٹرين کانفرنس ايک بيان جاري کرکے ختم ہو گئي-