23 جون 2013 - 19:30
کشمیر میں ۱۱ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی قافلے پر حملے میں11ہندوستانی سکیورٹی اہلکار ہلاک اورزخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: اخباری ذرائع ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ کے دورہ سرینگر سے ایک روز قبل سری نگر لال چوک روڈ میں  فوج کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی موقع پر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی پولیس ترجمان نے بتایا کہ علاقہ کو سیل کر دیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ جبکہ جائے واردات سے تھوڑی دور مشتبہ عسکریت پسندوں نے نیم فوجی ادارے سی آر پی ایف کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں ایک سب انسپکٹر زخمی ہو ا۔اس سے قبل سنیچر کو بھی سرینگر کے مصروف ہری سنگھ بازار میں دو پولیس اہلکاروں کو مشتبہ افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔یہ حملے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ کل منگل سے وادی کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ وہ کشمیر میں ایک ہزار تین سو کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی بارہ کلومیٹر طویل ریلوے سرنگ کا افتتاح کریں گے۔واضح رہے کہ منموہن سنگھ کے دورے کے خلاف عسکریت پسندوں نے پہلے ہی ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲