23 جون 2013 - 19:30
جان کیری کی سلمان خورشید سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج نئی دھلی میں اس ملک کے وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملامات کی ۔

ابنا: نئی دھلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ہندوستان کے وزراءخارجہ کے درمیان ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ماحولیات کے تحفظ اوردونوں ملکوں کے مابین تجارت اور کاروبار کے فروغ کیلئے گفتگو کی۔ اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کے مسائل، نیٹو افواج کا انخلا اور افغانستان میں آئندہ سال ہونے والے انتخابات پربھی گفتگو ہوئی ۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جو کل نئی دلی پہنچے تھے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2014 کے دوران افغانستان میں ہونے والے انتخابات میں ہندوستان کا مرکزی کردارہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲