23 جون 2013 - 19:30
مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ

پاکستان کے سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

ابنا: اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے آج اس ملک کی قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پر ویز مشرف کے خلاف آرٹیکل6کے تحت غداری کا مقدمہ چلائیں گے اسلئے کہ انہوں نے12اکتوبر کو شب خون مارا جبکہ 3نومبر کو بھی غیر آئینی اقدام کیا جس میں عدلیہ کے ججوں کو غیر قانونی حکم نامے کے ذریعے کام سے روک دیا تاہم اب پرویز مشرف کو اپنے اس عمل اور آئین شکنی کا جواب دینا ہوگا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آمریت اور جمہوریت کے درمیان کشمکش رہی لیکن سیاسی جماعتوں اور دانشوروں نے جمہوریت کاپرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا اس لئے کہ جمہوریت میں ہی پاکستان کی بقاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲