ابنا: پاکستان کے شہرپشاور میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف اس ملک کے مختلف شہروں میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں سے ھمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق پشاور کے مدرسہ حسینیہ شھید علامہ عارف حسین الحسینی میں نمازجمعہ کے موقع پر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے خلاف گلگت ،اسکردو،لاھور،کراچی،پاراچنار،کوئٹہ ،ملتان اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں ہونے ہونیوالے مظاہروں کے دوران خودکش دھماکے کی مذمت کی گئی۔اسی سلسلے میں لاہور میں مجلس وحدت المسلمین نے احتجاجی دھرنا دیا ،لاہورپریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شریک ہوئیں ، شرکاء نے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے بعد دھرنا بھی دیا ۔سانحہ پشاور کے خلاف آج بھی پاکستان کے کئی ہشہروں میں احتجاجی مظاہرے کئےجائیں گے ۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں شھید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے12سالہ پوتے مہدی الحسینی سمیت 20کے قریب افراد شھید اور 30 زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 جون 2013 - 19:30
News ID: 433079
پاکستان کے شہرپشاور میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف اس ملک کے مختلف شہروں میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔