22 جون 2013 - 19:30
طالبان نے غیر ملکی سیاحوں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

پاکستان میں سلفی وہابیوں سے منسلک دہشت گرد تنظیم طالبان نے گلگت بلتستان میں ننگا پربت بیس کیمپ کے قریب غیرملکی سیاحوں کو قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے آج صبح طالبان کے حملے میں 11 سیاح ہلاک ہوگئے۔

ابنا: پاکستان میں سلفی وہابیوں سے منسلک دہشت گرد تنظیم طالبان نے گلگت بلتستان میں ننگا پربت بیس کیمپ کے قریب غیرملکی سیاحوں کو قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔دہشت گرد تنظیم طالبان کےترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ حملہ طالبان سے منسلک جنود حفصہ نامی تنظیم نے کیا ہے۔طالبان کو تربیت کرنے والے پاکستانی علماء کے ساتھ پاکستان کی موجود نواز شریف حکومت کے گہرے روابط ہیں جن میں مولانا سمعی الحق بھی شامل ہیں اکثر طالبان مولانا سمیع الحق کے شاگرد بتائے جاتے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلم لیگ نواز کے طالبان کے ساتھ گہرے روابط ہیں اور موجودہ حکومت کا ہاتھ طالبان کی پشت پر واضح طور پر نظر آتا ہےآج صبح طالبان کے حملے میں 11 سیاح ہلاک ہوگئے۔ سیاحوں میں چینی ، روسی اور اوکرائنی سیاح شامل ہیں۔......./169