ابنا: دوحا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق فرينڈز آف سيريا کے نام سے، شام ميں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے حامي ملکوں کي کانفرنس ميں قطر کے وزير اعظم شيخ حمد بن جاسم بن جبر آل ثاني نے اعلان کيا ہے کہ شام کے بحران کو کنٹرول کرنے کا واحد طريقہ بقول ان کے يہ ہے کہ شامي فوج سے جنگ کے لئے مسلح گروہوں کو اسلحہ فراہم کيا جائے –انہوں نے کہا کہ شام کي حکومت کے خلاف جنگ ميں مصروف گروہوں کي ہر طرح سے مدد ہوني چاہئے تاکہ وہ شام کي فوج سے جنگ جاري رکھ سکيں -انہوں نے کہا کہ ان کي نظر ميں شام ميں امن قائم کرنے کے لئے طاقت کا استعمال ضروري ہے -امريکا کے وزير خارجہ جان کيري نے بھي اس کانفرنس ميں شام کے مخالفين کي حمايت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ شام ميں برسرپيکار دہشتگرد گروہوں کے حاميوں کو چاہئے کہ جنگ ميں مصروف فريقوں کے درميان توازن برقرار کرنے کے لئے دمشق کے مخالف مسلح گروہوں کي سياسي اور فوجي مدد بڑھاديں -جان کيري نے دعوي کيا کہ وہ شام کے بحران کے فوجي طريقے سے حل کے حق ميں نہيں ہيں اور بقول ان کے دہشتگرد گروہوں کي فوجي امداد اس لئے کي جارہي ہے کہ بحران کے حل کا سياسي راستہ مل سکے –قابل ذکر ہے کہ سنيچر کو قطر کے دارالحکومت دوحا ميں ، فرينڈز آف سيريا کے نام سے ، دہشتگردي کے حامي ملکوں کي کانفرنس ميں ، امريکا، برطانيہ، فرانس، اٹلي، مصر، متحدہ عرب امارات، سعودي عرب ، اردن، قطر اور ترکي کے وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ نے شرکت کي -......./169
22 جون 2013 - 19:30
News ID: 432747
قطر اور امريکا نے شام ميں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے لئے اسلحہ بھيجنے کا اعلان کيا ہے -