22 جون 2013 - 19:30
آل سعود کے خلاف مظاہرے

سنيچر کو سعودي عرب کے مختلف شہروں ميں آل سعود کے خلاف مظاہرے ہوئے -

ابنا: صوبہ القصيم کے شہر البريدہ ميں نوجوانوں کي ايک بڑي تعداد نے مظاہرے کئے اور شہر کے مغربي چوراہوں کو بند کرديا -مظاہرين نے خواتين کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا اور گرفتاري کے وقت ان کے ساتھ سعودي اہلکاروں کے توہين آميز رويئے کي مذمت کي -شہر مکہ ميں بھي عوام کي ايک بڑی تعداد نے مظاہرہ کرکے سعودي وزير داخلہ محمد بن نائف کي برطرفي کا مطالبہ کيا - سعودي عرب کے مشرقي علاقوں القطيف اور العواميہ ميں بھي  عوام نے مظاہرے کئے اور آل سعود کي بربريت کي مذمت کرتے ہوئے ، تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا –قابل ذکر ہے کہ بارہ جون کو سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے رياض، مکہ مکرمہ ، اور البريدہ سميت مختلف شہروں ميں پر امن مظاہروں کے دوران تقريبا ڈيڑھ سو مظاہرين کو جن ميں بڑي تعداد خواتين کي تھي گرفتار کرليا تھا ، جنہيں اب تک رہا نہيں کيا گيا ہے –انساني حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس وقت سعودي عرب کي مختلف جيلوں ميں تقريبا چاليس ہزار سياسي قيدي بند ہيں اور ان ميں سے بڑي تعداد ايسے افراد کي  ہے جن کے خلاف  پندرہ بيس سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ مقدمہ چلايا گيا ہے اور نہ ہي کسي فرد جرم کا اعلان کيا گيا ہے - سعودي عرب ميں فروري دوہزار گيارہ سے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہےاور ملک کےمشرق صوبوں کے عوام اپنےبنيادي حقوق  کا مطالبہ کر رہے ہيں-جمعے کي شام القطيف ميں سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کرديا اور  ايک انيس سالہ نوجوان کو گولي مارکے شہيد اور ايک دوسرے کو زخمي کرديا -سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں مظاہرين کے خلاف پوليس کےتشدد ميں اب تک  درجنوں سعودي شہري شہيد اور  سينکڑوں کي تعداد ميں زخمي ہوچکے ہيں-......./169