22 جون 2013 - 19:30
ترکی ، حکومت مخالف مظاہروں کا جاری سلسلہ

ترکی کے شہر استنبول میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم پولیس نے مظاہرین کے اجتماع کو منتشرکردیا۔

ابنا: تقسیم اسکوائر پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی اور پانی کی توپ چلائی گئی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔استنبول کے تقسیم اسکوائر پرمظاہرین گذشتہ 3ہفتے قبل پولیس سے جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے 4افراد کی یاد میں دھرنا دیئے بیٹھے تھے کہ پولیس انہیں منتشر کرنے کیلیے وہاں پہنچ گئی جس پر وہاں موجود مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے مظاہر ین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی توپ کا استعمال کیا۔......./169