ابنا: ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے اچھے اشارے دیئے ہیں تاہم راتوں رات کسی کرشمے کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید، دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف کے اس بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کررہے تھے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے دو طرفہ تعلقات بتدریج بہتر بنائے جائیں گے۔ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے ابھی کچھ وقت درکار ہوگا تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ دو طرفہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 جون 2013 - 19:30
News ID: 432398
ندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے اچھے اشارے دیئے ہیں تاہم راتوں رات کسی کرشمے کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔