ابنا: تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم نے آج اعلان کیا کہ وہ مذاکرات کہ جو ایک راہ حل تک پہنچنے پر منتج ہوں ٹھوس مذاکرات ہیں اور موجودہ حالات میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے ٹھوس مذاکرات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں انجام پانے والے قومی مذاکرات مشکلات کو حل کرنے کے بجائے بحران کو ہوا دینے کا باعث بن رہے ہیں ۔ بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا کہ سیاسی اصلاحات بحرین کے لئے قومی ضرورت ہیں اور یہ راستہ بغیر سیاسی ارادے کے طے نہیں ہوسکتا اور اس شعبے میں سستی و سہل انگاری، ایک بڑی غلطی ہوگی ۔ شيخ عیسی قاسم نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں بحرین کی نجات کی تنہا راہ سنجیدہ طریقے سے اصلاحات کی انجام دہی ہے ، لیکن آل خلیفہ حکومت بحران کھڑا کرنے کے راستے پر گامزن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جون 2013 - 19:30
News ID: 432133
بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم نے قومی مذاکرات میں آل خلیفہ حکومت کی جاری وعدہ خلافیوں پر کڑی تنقید کی ہے