20 جون 2013 - 19:30
امریکی سفیر کے بیان پر مصری فوج کا رد عمل

مصر کی فوج نے قاہرہ میں تعینات امریکہ کے سفیر کے بیانات کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مصر کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ اس ملک کی مسلح افواج اپنے ملک کے داخلی امور میں کسی بھی غیر ملکی طاقت کی مداخلت اور دباؤ کو قبول نہیں کریں گی۔ اس رپورٹ کے مطابق مصر کی مسلح افواج کا یہ رد عمل قاہرہ میں تعینات امریکی سفیر کے حالیہ بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں امریکی سفیر نے  مصر کی سیاسی صورتحال سے اس ملک کی مسلح افواج کو دور رکھے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی سفیر نے کہا تھاکہ مصر کی فوج کے واشنگٹن کے اچھے تعلقات ہیں لیکن امریکی حکومت مصر میں فوجیوں کی حکومت کے حق میں نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲