19 جون 2013 - 19:30
شہادت جن کی پہچان ہے+ تصاویر

حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مقدس کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے حزب اللہ لبنان کے مجاہدحسن اسماعیل زلغوط کا تشییع جنازہ بڑے شان و شوکت سے انجام پایا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مقدس کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے حزب اللہ لبنان کے مجاہدین میں سے ایک حسن اسماعیل زلغوط ہیں جنہوں نے بھی اسی راہ اپنی قربانی پیش کر کے خاندان عصمت و طہارت کے جانثاروں میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔شہید زلغوط ۱۷ جون پیر کے دن شام کے تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں جناب زینب سلام علیہا کے روضہ اقدس کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔اس شہید کی تشییع جنازہ کے مراسم لبنان کے حکومتی عہدہ داروں کی شراکت سے لبنان کے جنوبی علاقے بیت لیف میں انجام پائے۔اس مراسم میں ایران کے سفیر کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا اور اہلبیت عالمی اسمبلی کے نمائندہ حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی تبریزی نے بھی شرکت کی۔جو چیز قابل توجہ ہے وہ اس شہید کی تین یادگاری خدا حافظیاں ہیں؛ باپ کا ننھی بیٹی کو خدا حافظ کرنا، بیٹی کا باپ کو خدا حافظ کرنا اور بوڑھے باپ کا جوان بیٹے کو خدا حافظ کرنا۔ذیل میں دی گئی تصاویر میں ان تینیوں خدا حافظیوں کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:

باپ کا بیٹی کو خدا حافظ کرنا

بیٹی کا باپ کو خدا حافظ کرناان باپ بیٹی کی خدا حافظیوں سے زیادہ سخت شاید اس بوڑھے باپ کے لیے جوان بیٹے کو خدا حافظ کرنا ہو جس نے اپنے جوان بیٹے کو قبر میں رکھ کر خدا حافظ کہہ دیا۔شہید زلغوط نے اپنے وصیت نامہ میں باپ کی طرف لکھا تھا: ’’میں نے آپ کے اندر ایک ایسے انسان کو دیکھا جو مجاہد ہے اور بہت زیادہ صبر کرنے والا ہے  جو خدا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا ہے۔ آپ صبر کے نمونہ ہیں اور میں نے جہاد کے سلیقے کو آپ سے سیکھا ہے مجھے امید ہے کہ آپ مجھ سے راضی ہوں گے۔۔۔۔۔‘‘شہید حسن زلغوط کا باپ اسماعیل زلغوط اپنے جوان بیٹے کی قبر پر جو حریم اہلبیت(ع) کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوا ہے یوں کہتا ہے: ’’اے فاطمہ زہرا کیا آپ ہم سے راضی ہیں؟ اس کے بعد جناب زینب (ع) کا واسطہ دے کر دعا مانگتا ہے: اللھم تقبل منا ھذا القربان۔۔۔۔۔ خدا اس قربانی کو مجھ سے قبول کر لے ۔۔۔۔‘‘

باپ کا بیٹے کو خدا حافظ کرناخدایا اس قربانی کو مجھ سے قبول کر لےمکتب اہلبیت(ع) کے پروردہ یوں اہلبیت(ع) کی راہ میں اپنی جانیں نثار کرتے ہیں اور جہاد و شہادت کو اپنی میراث بنا لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شہید کی چند تصویریں

تشییع جنازہ اور مجلس ترحیم کی چند تصویریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲