19 جون 2013 - 19:30
امریکی جنگلوں میں لگی آگ مزید پھیل گئی

امریکہ کی ریاست ایریزونا کے جنگلات میں لگی آگ پھیلتی جارہی ہے اور پریسکوٹ کے شمال مغربی علاقے میں آگ 8 میل تک پھیل چکی ہے۔

ابنا: امریکہ کی ریاست ایریزونا کے جنگلات میں لگی آگ پھیلتی جارہی ہے اور پریسکوٹ کے شمال مغربی علاقے میں آگ 8 میل تک پھیل چکی ہے۔ریاست ایریزونا کے جنگلات میں لگنے والی آگ 5 ہزار ایکٹر رقبے تک پھیل چکی ہے، فائرحکام کے مطابق 3 سو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فینکس کے شمال میں 100 میل تک پھیلی آگ بجھانے میں آگ بجھانے والے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ حکام نے متاثرہ علاقے قریب بسنے ولے سیکڑوں خاندانوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲