ابنا: شمالی ہندوستان میں مون سون کی بارش سے اچانک آنے والے سیلاب کی زد میں آکر اب تک ایک سو تیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں کے بارے میں اب بھی کوئی خبر نہیں ہے۔مختلف علاقوں میں اب بھی ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ پہاڑی ریاستیں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش ہیں ۔محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق ہندوں کے مقدس مقام ’چار دھام‘ کے راستے بند ہو جانے کی وجہ سے تقریباً 70 ہزار ہندو زائرین مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیںادھر وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے بھی دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی ہے اور وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی دونوں ریاستوں کو امدادی کارروائیوں میں ہر طرح کی مدد پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ریاست اترپردیش کے کئی علاقوں میں ہوئی موسلا دھاربارش اور کئی بیراج سے بھاری مقدار میں پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ریاست میں وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اتراکھنڈ سے ملحقہ سہارنپور ضلع میں بھی 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جون 2013 - 19:30
News ID: 431643
شمالی ہندوستان میں مون سون کی بارش سے اچانک آنے والے سیلاب کی زد میں آکر اب تک ایک سو تیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں کے بارے میں اب بھی کوئی خبر نہیں ہے۔