ابنا: ترکی میں خاموش عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس کے خلاف پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے لیے گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جبکہ ترک حکومت نے مظاہروں کے خلاف فوج استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے، ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس کے خلاف پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے لیے گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، دارالحکومت انقرہ سے 25 افراد کو گرفتار کیا گيا ہے ، جبکہ متعددکو استنبول سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترک حکومت نے ملک بھر میں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے فوج کی امداد حاصل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ نائب وزیر اعظم بلند آرنچ کاکہناہے کہ ضرورت پڑنے پر فوج کو بھی شہروں میں تعینات کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے ترکی میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 4 افراد ہلاک اور 5000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ مظاہرین ترک وزير اعظم کے استعفی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔......./169
18 جون 2013 - 19:30
News ID: 431326
ترکی میں خاموش عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس کے خلاف پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے لیے گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں۔