17 جون 2013 - 19:30
جے ڈی یو اور بی جے پی میں کشیدگی

ہندوستان میں حزب اختلاف کی سب سےبڑی جماعت بی جے پی کی جانب سے گجرات کے وزیراعلی کو پارٹی کی انتخابی کمیٹی کا سربراہ بنائےجانے اور جنتا دل یونائيٹڈ کے این ڈی اے سے نکلنے کے بعد ان دونوں پارٹیوں میں کشیدگي بڑھ گئي ہے۔

ابنا: ہندوستان میں حزب اختلاف کی سب سےبڑی جماعت بی جے پی کی جانب سے گجرات کے وزیراعلی کو پارٹی کی انتخابی کمیٹی کا سربراہ بنائےجانے اور جنتا دل یونائيٹڈ کے این ڈی اے سے نکلنے کے بعد ان دونوں پارٹیوں میں کشیدگي بڑھ گئي ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے کارکنوں کے درمیاں شدید جھڑپیں بھی ہوئي ہیں جس میں کئي کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ دو پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاٹھی اور ڈنڈوں سے حملے کئے۔ قابل ذکر ہے بی جے پی نے سینئر لیڈروں جیسے ایڈوانی کوکنارے لگا کر مودی جیسے لیڈروں کو آگے بڑھایا ہے اور انہیں اپنی انتخابی سرگرمیوں کا ذمہ دار بنادیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈروں کو ان تبدیلیوں پر اعتراض ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲