ابنا: نجف اشرف سميت عراق کے مختلف علاقوں ميں کاربموں کے دس سے زائد دھماکے ہوئے - جنوبي صوبے واسط کے شہروں الکوت اور العزيزيہ ميں دو کاربم دھماکوں ميں کم سے کم گيارہ افراد جاں بحق اور دسيوں ديگر زخمي ہوگئے –بغداد کے شمال ميں واقع راشديہ علاقے ميں بھي کار بم کے دھماکے ميں ايک شخص جاں بحق اور پانچ ديگر زخمي ہوگئے - ادھر شہر بصرہ کے العروسہ اسکوائر پر ہونےوالے دو کار بم دھماکوں ميں چھے افراد جاں بحق اور گيارہ زخمي ہوئے ہيں جبکہ شہر ذي قار ميں بيک وقت دو دھماکوں ميں دس سے زائد افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمي ہوئے ہيں - نجف اشرف ميں بھي ايک کار بم دھماکہ ہوا ہے-...../169
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430781
عراق کے مختلف علاقوں ميں اتوار کو ہونے والے دہشتگردانہ واقعات ميں پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہيں -