15 جون 2013 - 19:30
ہم سب کو مسلمانوں کے مانند ہونا چاہئے

ایک مشہور امریکی فلمساز نے کہا ہے کہ ہم سب کو مسلمانوں کے مانند ہونا چاہئے۔

ابنا: ایک مشہور امریکی فلمساز بل کاسبی نے کہا ہے کہ ہم سب کو مسلمانوں کے مانند ہونا چاہئے۔گذشتہ ہفتے امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سی خامیاں موجود ہیں۔ اور ان خامیوں کو دور کرنے کیلئے ہمیں مسلمانوں کی طرح رہنا چاہئے۔بل کاسبی نے کہا کہ ہمیں قرآن کریم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا چاہئے کہ جس سے ہم اپنے خاندانوں کی حفاظت اور جرائم سے دور رکھ سکیں گے۔مشہور امریکی فلمساز نے کہا کہ میں ایک عیسائی ہوں۔ اور ہمارے معاشرے میں بہت سے عناصر موجود ہیں جو مسلمانوں کو جان بوجھ کر غلط سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلمانوں سے سیکھنا چاہئے کہ وہ کس طرح سے اپنے بچوں کو صحیح تربیت دینے کے ساتھ ساتھ عورتوں کی عزت اور حفاظت کرتے ہیں۔بل کاسبی نے مزید کہا کہ اگر ہم مسلمانوں کے خلاف اپنے رویہ کو صحیح کرے تو یہ دنیا انسانیت کیلئے ایک بہترین جگہ ثابت ہوجائے گی۔......./169