15 جون 2013 - 19:30
ترک پولیس کا مظاہرین پر حملہ

ترکي کے شہر استنبول کے تاريخي پارک ميں دھرنا ديکر بيٹھے لوگوں اور مظاہرين پر پوليس کے حملے ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے ہيں-

ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں ترک پوليس اہلکاروں نے ہفتے اتوار کي رات استنبول کے تقسيم اسکوائر اور غازي پارک ميں دھرنا دينے والے والو پر اچانک ہلہ بول ديا- کہا  جارہا ہے کہ پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپيں اب بھي جاري ہيں اور پوليس نے تقسيم اسکوائر کي جانب جانے والے تمام سڑکوں کو سيل کرديا ہے،-ترکي کے وزيراعظم رجب طيب اروغان نے گزشتہ روز الٹي ميٹم ديا تھا کہ وہ اتوار تک غازي پارک اور تقسيم اسکوائر کو خالي کرديں- انہوں نے پوليس اور سيکورٹي اداروں کو حکم ديا تھا کہ کہ تقسيم اسکوائر خالي نہ کرنے کي صورت ميں طاقت کا استعمال کيا جائے-واضح رہے کہ ترکي ميں ہنگامے اور احتجاج دو ہفتے قبل اس وقت شروع ہوا جب حکومت نے غازي پارک کو ختم کرکے اس کي جگہ شاپنگ مال تعيمر کرنے کا اعلان کيا تھا......../169